شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

وقف کے بہانہ لی گئی ساری زمین واپس لی جائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ (ویڈیو)

چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وقف کے بہانہ لی گئی ایک ایک انچ زمین ریاستی حکومت واپس لے لے گی۔ لکھنو میں ایک خانگی نیوز چیانل کے مہاکمبھ مہاسمیلن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سناتن دھرم کا آستھا سسٹم دنیا کے قدیم ترین کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔

لکھنو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وقف کے بہانہ لی گئی ایک ایک انچ زمین ریاستی حکومت واپس لے لے گی۔ لکھنو میں ایک خانگی نیوز چیانل کے مہاکمبھ مہاسمیلن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سناتن دھرم کا آستھا سسٹم دنیا کے قدیم ترین کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں: بی جے پی
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
سناتن دھرم کے خلاف سازش بے نقاب کرنے وارانسی میں سانسکرتک سنسد

وقف بورڈ کے تعلق سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا یہ وقف بورڈ ہے یا لینڈ مافیا بورڈ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے وقف قانون میں ترمیم کی اور ساری مقبوضہ اراضی کی سرگرم تحقیقات کررہی ہے۔

ہم وقف کے بہانہ لی گئی ایک ایک انچ زمین دوبارہ حاصل کرلیں گے اور اسے غریبوں کے لئے مکانوں‘ تعلیمی اداروں اور دواخانوں کی تعمیر کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمبھ کی روایت وقف کے ادارہ سے کافی پہلے کی ہے۔ سناتن دھرم آسمان سے بھی اونچا اور سمندر سے بھی زیادہ گہرا ہے۔ اس کا تقابل کسی بھی مذہب سے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایودھیا کو ترقی اور ہیریٹیج کا مرکز بناڈالا۔

دھرم پریورتن پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلے دل سے اپنے اصل دھرم میں واپس آجانا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اتحاد اور قومی اتحاد ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پھوٹ پڑی کمزوری دیکھنے میں آئی۔

اسی لئے تو میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بٹیں گے تو کٹیں گے‘ ایک رہیں گے تو نیک رہیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بعض گروپس سماج کو ذات پات اور مذہبی خطوط پر بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش کے شہری نہیں بلکہ مافیا اور مجرم ریاست سے بھاگ رہے ہیں۔ سنبھل تنازعہ پر چیف منسٹر نے کہا کہ پرانوں میں سنبھل کو کالکی کی جنم بھومی کہا گیا ہے جو بھگوان ہری وشنو کے 10 ویں اوتار ہیں۔ ہماری حکومت نے عدالت کے حکم پر فیصلہ کن کارروائی کی اور فسادیوں کو واضح پیام دیا۔