ورنگل کے گروکل اسکول میں مبینہ فوڈ پوائزننگ، 25 طالبات بیمار
واقعے کے بعد اسکول میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور حفظانِ صحت کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور طالبات کی صحت کی صورتحال سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔
ورنگل: تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک اور گروکل اسکول میں مبینہ طور پر آلودہ کھانا کھانے کے بعد 25 طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔
یہ واقعہ وردھن پیٹ ٹرائبل گرلز آشرم اسکول میں پیش آیا، جہاں اتوار کی رات کھانا کھانے کے بعد کئی طالبات نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔
اطلاع ملتے ہی متاثرہ طالبات کو فوری طور پر وردھن پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانا آلودہ ہونے کے باعث طالبات کی طبیعت خراب ہوئی، تاہم فوڈ پوائزننگ کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔