امیر پیٹ کا بائیک میکانک نابالغ لڑکی کو حاملہ کرنے کے الزام میں گرفتار، عصمت ریزی کا مقدمہ درج
یہ واقعہ کچھ دن پہلے اس وقت سامنے آیا جب لڑکی نے شدید خرابی صحت کی شکایت کی جس پر اسے علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ لڑکی حاملہ ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے اتوار کے روز ایک نوجوان کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے اسے حاملہ کردینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 19 سالہ ملزم نوین کمار امیر پیٹ کا ایک بائک مکینک ہے۔ اس کی دوستی سوشیل میڈیا پر پٹن چیرو کی رہنے والی 16 سالہ لڑکی سے ہوگئی۔
نوین کمار نے اسے شادی کی پیشکش کی اور چند ماہ قبل اسے ایک ویران جگہ پر لے گیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
یہ واقعہ کچھ دن پہلے اس وقت سامنے آیا جب لڑکی نے شدید خرابی صحت کی شکایت کی جس پر اسے علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ لڑکی حاملہ ہے۔
ایک شکایت کی بنیاد پر نوین کے خلاف اغوا، عصمت دری اور پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
بچی کا علاج جاری ہے۔ نوین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔