آندھراپردیش

برطانیہ کے لیسٹر شائر میں سڑک حادثہ، آندھرا پردیش کا طالبعلم ہلاک

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ منگل کی صبح 5.45بجے کب ورتھ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیورنے اس کاتوازن کھودیا اوریہ کارسڑک سے اترکرگڑھے میں گرگئی۔تین افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

حیدرآباد: برطانیہ کے لیسٹر شائر میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں، آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک 32 سالہ طالب علم ہلاک ہو گیا جبکہ اے پی کے دیگر چارافراد بشمول ڈرائیورشدید زخمی ہوگیاجن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 پولیس کے مطابق، یہ حادثہ منگل کی صبح 5.45بجے کب ورتھ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیورنے اس کاتوازن کھودیا اوریہ کارسڑک سے اترکرگڑھے میں گرگئی۔تین افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

اس حادثہ میں ہلاک چرنجیوی کا تعلق اونگول سے ہے جس نے حال ہی میں سوان سی یونیورسٹی سے گریجویشن کی تکمیل کی تھی۔اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔یہ کار،گنٹور سے تعلق رکھنے والا 27سالہ نوجوان چلارہا تھا جس کو خطرناک ڈرائیورنگ کے شبہ میں گرفتار کرلیاگیا۔

بعد ازاں اس کو ضمانت پر رہا کردیاگیا۔گنٹورسے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ پرنوی لیسٹریونیورسٹی کی طالبہ ہے جو معمولی زخمی ہوئی۔اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔اونگول سے تعلق رکھنے والے ایک اورطالب علم بدری نے حال ہی میں اپنا گریجویشن مکمل کیاتھا۔ہیمالالیاجس کا تعلق گنٹورسے ہے، ناٹنگھم یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔

وہ لیسٹرمیں مقیم تھی۔اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ان تمام طلبہ کے خاندانوں کو اس حادثہ کی اطلاع دے دی گئی۔طلبہ نے کہا کہ وہ ویرہاوزمیں کام کرنے کے لئے جارہے تھے۔

برسات کے موسم کے سبب کارکا ٹائرپھسل گیا کیونکہ کار کے بریک فیل ہوگئے تھے۔کارکو بچانے کی کوشش کے طورپرکار چلانے والے طالب علم نے سڑک کے کنارے درخت سے کارکوٹکرانے کی کوشش کی تاہم کار، سڑک سے اترگئی اورگڑھے میں گرگئی۔