تعلیم و روزگار

فارمیسی کورسس میں داخلوں کا اعلامیہ جاری

وہ طلباء جنہوں نے BiPC اسٹیرم میں TG EAPCET-24 کوالیفائی کیا ہے وہ 19 اور 22 اکتوبر کے درمیان BPharmacy، Pharm-D، بائیو ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور فارماسیوٹیکل سائنسس میں داخلوں کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: ریاست میں فارمیسی کورسس میں داخلوں کے لیے جاری طویل انتظار بالآخر محکمہ تکنیکی تعلیم کی جانب سے کونسلنگ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ختم ہوگیا۔وہ طلباء جنہوں نے BiPC اسٹیرم میں TG EAPCET-24 کوالیفائی کیا ہے وہ 19 اور 22 اکتوبر کے درمیان BPharmacy، Pharm-D، بائیو ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور فارماسیوٹیکل سائنسس میں داخلوں کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع
دونوں شہروں میں 41 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری

رجسٹرڈ امیدواروں کے لیے سرٹیفکیٹ کی تصدیق 21 سے 23 اکتوبر تک کی جایگی  اور ویب آپشنس 21 سے 25 اکتوبر تک کھلے رہیں گے۔ عارضی سیٹ الاٹمنٹ 28 اکتوبر کو یا اس سے پہلے کی جا سکتی ہے منتخب طلباء کو خود آن لائن رپورٹ کرناہوگا اور 28 سے 30 اکتوبر کے درمیان ٹیوشن فیس ادا کرنی ہوگی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ہر سال داخلہ کونسلنگ کا شیڈول جولائی کے آخری ہفتہ  میں جاری کیا جاتا تھا۔ تاہم، اس سال فارمیسی کونسل آف انڈیا کی جانب سے فارمیسی کالجس  کو منظوری دینے میں تاخیر کی وجہ سے داخلہ کا عمل وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔

آخری مرحلہ  میں داخلہ  کے لیے رجسٹریشن 4 نومبر کو ہے اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق 5 نومبر کی جائے گی ہے، جبکہ ویب آپشنز 5 اور 6 نومبر کو استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

عارضی سیٹ الاٹمنٹ 9 نومبر کو کی جائے گی اور طلباء کو خود آن لائن رپورٹ کرنا چاہئے اور 9 اور 11 نومبر کے درمیان ٹیوشن ادا کرنا چاہئے۔ امیدواروں کو 11 یا 12 نومبر کو الاٹ شدہ کالج میں رپورٹ کرنا ہوگا۔اسپاٹ ایڈمیشن کے لیے رہنمایانہ  خطوط 12 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار https:// tgeapcetb.nic.in لنک سے استفادہ کرسکتے ہے۔