آندھراپردیش

اے پی: کار، لاری متصادم۔جوڑاہلاک

آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک جوڑاموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک جوڑاموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

یہ حادثہ ضلع کی چتور۔تروپتی ہائی وے روڈکے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری اور کار میں تصادم ہوگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ کار چلانے والے نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے کارچلائی اور لار ی کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں کار میں سوار شوہر اور بیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w