جرائم و حادثات

اے پی:ضلع کڑپہ میں بس کی آٹوکوٹکر۔تین افرادہلاک

زخمیوں کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

یہ حادثہ ضلع کے پوروماملا منڈل کے کالواکٹہ میں اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے آٹوکو ٹکر دے دی۔

زخمیوں کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی افرادنے بتایا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔