آندھراپردیش

اے پی کی وزیر سویتا نے سڑک حادثہ کے متاثرین کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا

آندھراپردیش کی وزیربی سی ویلفیر سویتا نے ضلع گنٹورمیں سڑک حادثہ کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ان کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی وزیربی سی ویلفیر سویتا نے ضلع گنٹورمیں سڑک حادثہ کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ان کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

وہ سرکاری کام سے جارہی تھیں کہ انہوں نے حادثہ کا منظردیکھا اورفوری طورپر اپنی گاڑیوں کے قافلہ کوروک کرراحت کاموں اپنے ساتھ موجود افراد کے ساتھ حصہ لیا۔

انہوں نے زخمیوں کے رشتہ داروں کو ڈھارس بھی بندھائی۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرس سے فون پربات کرتے ہوئے ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

ضلع کے تنالی فلائی اوور کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں ایک لڑکا ہلاک اور دیگر چارافرادشدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار،آٹو سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کم عمر لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ آٹو مین سواردیگر چارمسافرین شدید زخمی ہوگئے۔