آندھراپردیش

اے پی: خودکشی کی کوشش، پولیس نے خاتون کو بچالیا: ویڈیو

آندھراپردیش کے راجمندری میں ماہی گیروں اورپولیس نے 40سالہ خاتون کو بچالیا جو خودکشی کے لئے دریائے گوداوری میں کود گئی تھی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے راجمندری میں ماہی گیروں اورپولیس نے 40 سالہ خاتون کو بچالیا جو خودکشی کے لئے دریائے گوداوری میں کود گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

عہدیداروں کے مطابق خاتون جس کی شناخت ڈی ناگالکشمی کے طورپر کی گئی ہے، نے خاندانی جھگڑوں پر تنگ آکر روڈ کم ریل بریج سے دریا میں کود گئی۔

اس سلسلہ میں اطلاع پرراجمندری ٹو ٹاون پولیس فوری طورپر وہاں پہنچ گئی جس نے ماہی گیروں کی مدد کی۔

ان ماہی گیروں نے کشتی کے ذریعہ کافی جدوجہد کے بعد اس خاتون کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس نے خاتون کو پولیس اسٹیشن لا کر کونسلنگ کے بعد اس کے رشتہ داروں کے حوالہ کردیا۔