جرائم و حادثات

اے پی: خاتون نے دریا میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

خاتون نے دریائے گوداوری میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی جس کے بعد اس کا پالتو کتاگھنٹوں اس کی واپسی کا انتظار کرتا رہا۔

حیدرآباد: خاتون نے دریائے گوداوری میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی جس کے بعد اس کا پالتو کتاگھنٹوں اس کی واپسی کا انتظار کرتا رہا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ واقعہ اے پی کے امبیڈکرکوناسیما ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جس کی شناخت نہیں ہوسکی نے دریائے گوداوری میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

اس خاتون کے ساتھ آنے والا پالتو کتا اس کے چھوڑے ہوئے جوتوں پر ہی اس کا گھنٹوں انتظارکرتاہا۔

یہ منظر وہاں سے گذرنے والوں کیلئے حیرت کا سبب بنا ہوا تھاجنہوں نے اپنے سل فونس کے کیمروں کے ذریعہ کتے کے انتظار کے پل کو محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس خاتون کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔