حیدرآباد

سواپنا لوک کامپلکس آتشزدگی، مہلوکین کے ارکان خاندان میں چیکس کی تقسیم

وزیرموصوف جنہوں نے اس واقعہ کے مہلوکین کے افراد خاندان میں شہر کے مانصاحب ٹینک میں واقع اپنے دفتر میں معاوضہ کے چیکس کی تقسیم کی، اس واقعہ پران کے ارکان خاندان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے سواپنا لوک کامپلکس جس میں حال ہی میں پیش آئے بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کے واقعہ میں 6افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے، کے اعادہ سے روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات کرنے کی تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
حیدرآباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے نبی ﷺ کی تعلیمات پر زور دیا
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور
تلنگانہ میں 17 ستمبر کو پرجا پالانا دنواتسو منایا جائے گا: حکومت کا اعلان
حضرت محمدؐ کی بچوں کے ساتھ محبت: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری کی فکری نشست

وزیرموصوف جنہوں نے اس واقعہ کے مہلوکین کے افراد خاندان میں شہر کے مانصاحب ٹینک میں واقع اپنے دفتر میں معاوضہ کے چیکس کی تقسیم کی، اس واقعہ پران کے ارکان خاندان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اس افسوسناک واقعہ جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہلاک ہوگئیں کے ارکان خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا تعاون کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہاکہ مہلوکین کا مستقبل تابناک تھا تاہم اس افسوسناک واقعہ میں ان کی موت ہوگئی جو تمام کے لئے صدمہ سے کم نہیں ہے۔انہوں نے ہر خاندان کو 6لاکھ روپئے کے چیک حوالے کئے۔اس موقع پر رکن اسمبلی پدی ریڈی سدرشن ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

a3w
a3w