اسپیشل پولیس آفیسرس کے تقررات
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹی آر جی اینڈ سی اے آر ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس میں اسپیشل پولیس آفیسرز (120) جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں صرف سابق فوجیوں، سابق نیم فوجی دستوں اور ریاست تلنگانہ کے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں سے عارضی بنیادوں پر طلب کی جا رہی ہیں۔
حیدرآباد: ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹی آر جی اینڈ سی اے آر ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس میں اسپیشل پولیس آفیسرز (120) جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں صرف سابق فوجیوں، سابق نیم فوجی دستوں اور ریاست تلنگانہ کے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں سے عارضی بنیادوں پر طلب کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا امیدواروں کو درج ذیل شرائط کو پورا کرنا چاہیے (a) سابق فوجی اور سابق نیم فوجیوں کوترجیح دی جائے گی جن کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے۔
(b) ریٹائرڈ پولیس عملہ جن کے پاس ریاست تلنگانہ میں رہائشی ثبوت ہے (یعنی آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس) ہونا چاہیے۔
(c) سابق فوجی کیلئے 01-08-2024 کو عمر 58 سال سے کم ہونی چاہیے۔ سابق نیم فوجی اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار جو دو سال کے اندر سروس سے ریٹائر ہوئے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں ان کے لیے عمر کی بالائی حد 61 سال ہے۔(d) ماہانہ اعزازیہ 26,000 روپے ہے۔
اور چھٹی کے حقدار نہیں ہونگے۔ چھٹی لینے کی صورت میں اگر ضرورت ہو تو بغیر تنخواہ کے دی جائے گی۔ (e) درخواست گزاروں کے پاس درج ذیل دستاویزات کی اصل اور زیرکس کاپی ہونی چاہیے
(i) ڈسچارج بک / ڈسچارج سرٹیفکیٹ / ریٹائرمنٹ آرڈر۔ (ii) آدھار کارڈ اور پین کارڈ۔ (iii) تکنیکی تجارت کی مہارت کا سرٹیفکیٹ اگر قابل اطلاق ہو۔ (iv)درست ڈرائیونگ لائسنس LMV/HMV صرف ڈرائیور امیدواروں کے لیے۔
(v) پاسپورٹ سائز کی تین تصاویر۔ (f) تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کودرخواست دینا چاہیے۔ درخواست جمع کرانے کیلئے ذاتی طور پر ایس پی اوز آفس،سی اے آر ہیڈکوارٹر، پیٹلابرج، حیدرآباد میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18جولائی شام 5 بجے ہے۔