جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں سڑک حادثہ۔چارافرادشدید طورپرزخمی

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ حادثہ ضلع کے تماریڈی پلی گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیزرفتار کار چلانے والے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر کے اوپر سے دوسری سمت جاگری اور وہاں سے گذرنے والی کار سے ٹکراگئی۔

پولیس کے مطابق کریم نگرڈیری اڈوائزرہنمنت ریڈی اپنے ڈرائیوراور اسٹاف ارکان کے ساتھ حیدرآباد سے کریم نگر کی سمت جارہے تھے کہ راجیو راہداری کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ کا ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔