آندھراپردیش
چندرا بابو کی حلف برداری کیلئے انتظامات جاری
آندھراپردیش کے نئے وزیراعلی کے طورپر چندرابابونائیڈو کی حلف برداری کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے نئے وزیراعلی کے طورپر چندرابابونائیڈو کی حلف برداری کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔
وہ 12جون کو عہدہ کا حلف لیں گے۔وجئے واڑہ ضلع ایس پی اور کلکٹر نے حلف برداری کی تقریب کے لیے گناورم منڈل میں کیسارا پلی آئی ٹی پارک کا معائنہ کیا۔حلف برداری کی تقریب کے لیے سامان یہاں پہنچ گیا ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں مودی کو بھی مدعو کیاجائے گا۔