حیدرآباد

کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی کی سپلائی سے کس طرح سیاسی جماعت کو مسئلہ ہوسکتا ہے؟:کویتا

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے پوچھا ہے کہ کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی کی سپلائی سے کس طرح ایک سیاسی جماعت کو مسئلہ ہوسکتا ہے؟

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے پوچھا ہے کہ کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی کی سپلائی سے کس طرح ایک سیاسی جماعت کو مسئلہ ہوسکتا ہے؟

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے یہ سن کر صدمہ ہوا ہے کہ کسان صرف تین گھنٹے ہی بجلی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ راہل گاندھی جی آپ اور آپ کی کانگریس پارٹی آپ کی اقتداروالی کسی بھی ریاست میں کسانوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرپارہے ہیں آپ تلنگانہ کے کسانوں کو تکلیف دینا چاہتے ہیں۔

بی آرایس پارٹی ہر قیمت پر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

ہم مل کر ہر کسان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں جئے کسان اورجئے ہند کا نعرہ لگایا۔

a3w
a3w