حیدرآبادشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

اسد الدین اویسی کا مختار انصاری کے خاندان سے اظہارِ تعزیت (ویڈیو)

صدر آل انڈیا اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے آج تعزیت پیش کرنے کے لیے غازی پور میں مختار انصاری کے مکان کا دورہ کیا۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اتوار کی رات دیر گئے انصاری کے مکان پہنچے۔

لکھنؤ: صدر آل انڈیا اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے آج تعزیت پیش کرنے کے لیے غازی پور میں مختار انصاری کے مکان کا دورہ کیا۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اتوار کی رات دیر گئے انصاری کے مکان پہنچے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

ایکس پر تحریر کردہ پیام میں انھوں نے کہا کہ اس اندھیرے کے ختم پر روشنی ظاہر ہوگی۔

اسد الدین اویسی اتوار کے دن لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنا دل (کمیرا وادی) جو اپوزیشن انڈیا اتحاد سے تعلقات ختم کرکے اے آئی ایم آئی ایم سے تعلقات استوار کیا ہے کے ساتھ ایک مشترکہ محاذ کے قیام کے لیے لکھنؤ آئے تھے۔

دونوں پارٹیوں نے مل کر پی ڈی ایم نیائے مورچہ شروع کیا ہے جو بچھڑے طبقات دلتوں اور مسلمانوں کے لیے انصاف دلانے کا محاذ ہوگا۔

مختار انصاری کو ہفتہ کے دن سخت سیکوریٹی کے دوران غازی پور میں سپردِ لحد کیا گیا۔ اس دوران ایک بڑا ہجوم زبردستی قبرستان میں داخل ہوا تھا۔ پولیس کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت کوشش کرنی پڑی تھی۔