قومی
اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو گولی ماردی گئی
موٹر سیکل پر سوار 2 نامعلوم بندوق برادروں نے اتوار کے دن موضع حمزہ کے قریب پنجاب پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
امرتسر (پی ٹی آئی) موٹر سیکل پر سوار 2 نامعلوم بندوق برادروں نے اتوار کے دن موضع حمزہ کے قریب پنجاب پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس نے یہ بات بتائی۔ اے ایس آئی جوگا سنگھ کی نعش فتح گڑھ چوڑیاں مجیھٹہ روڈ کے قریب پائی گئی۔ اے ایس آئی وردی میں تھا اور اسکوٹر پر ڈیوٹی پر جارہا تھا۔
حملہ آور فوری فرار ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) امرتسر (دیہات) سہیل میرقاسم نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے واردات پر پہنچ گئی۔
قاتلوں کو پکڑنے قریبی علاقوں کا سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا جارہا ہے۔ تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔