قومی

بلدیہ کی انہدامی مہم

کولکتہ میونسپل کارپوریشن (کے این سی) نے اتوار کے دن شہر کے کئی حصوں میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کردی۔

کولکتہ (پی ٹی آئی) کولکتہ میونسپل کارپوریشن (کے این سی) نے اتوار کے دن شہر کے کئی حصوں میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کردی۔

بھاری پولیس فورس کے ساتھ حکام نے بلدیہ کے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر انہدامی کارروائی کی۔

تل جالا کے وارڈ نمبر66میں جس کی نمائندگی سینئر ٹی ایم سی رکن اسمبلی جاوید خان کا بیٹا فیاض احمد خان کرتا ہے بلدیہ کے حکام نے بلڈوزرس کے ساتھ عمارتوں کے غیرمجاز حصوں کو ڈھانہ شروع کردیا۔