بھارت

سپریم کورٹ کے ایک جج کا آر ایس ایس سے تعلق سکھ گردوارہ کمیٹی کا دعویٰ

یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ہریانہ سکھ گردوارہ (مینجمنٹ) ایکٹ 2014 (ایچ ایس جی ایم سی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریات سے متاثر ہے

چندی گڑھ: یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ہریانہ سکھ گردوارہ (مینجمنٹ) ایکٹ 2014 (ایچ ایس جی ایم سی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریات سے متاثر ہے۔

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے دو ججس کے منجملہ ایک کا جنہوں نے فیصلہ سنایا، آر ایس ایس سے تعلق تھا۔

ایس جی پی سی اگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دھامی نے الزام عائد کیا کہ علیحدہ ایچ ایس جی ایم سی ایکٹ کے بارے میں فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے دو ججس کے منجملہ ایک آر ایس ایس سے راست طور پر وابستہ ہے اور یہ فیصلہ خالصتاً سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔

ایس جی پی سی کے صدر نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک جج آر ایس ایس سے وابستہ ہیں اور عنقریب ان کا نام منظرعام پر لایا جائے گا۔

ایس جی پی سی کی اگزیکٹیو کمیٹی نے بھی ایچ ایس جی ایم سی ایکٹ کے جواز کو برقرار رکھنے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کردیا ہے اور اسے سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا ہے۔