قومی

لکھنو کی میڈیکل یونیورسٹی میں نان ویج پر پابندی

کئی سادھو سنتوں نے چہارشنبہ کو کنگ جارج میڈیکل کالج یونیورسٹی کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا کہ تمام ہاسٹل میسس اور کینٹینس میں نان ویج غذا پر رفوری پابندی عائد کردی جائے گی۔

لکھنو (آئی اے این ایس) کئی سادھو سنتوں نے چہارشنبہ کو کنگ جارج میڈیکل کالج یونیورسٹی کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا کہ تمام ہاسٹل میسس اور کینٹینس میں نان ویج غذا پر رفوری پابندی عائد کردی جائے گی۔

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے جو ریاستی جامعات کی چانسلر بھی ہیں‘ حال میں یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ ہوا۔ کے جی ایم یو انتظامیہ نے تاہم وضاحت کی ہے کہ ہاسٹل میسس اور کینٹینس میں نان ویج غذا نہیں ملے گی لیکن طلبا کو نان ویج پکوان اور باہر سے منگوانے کی اجازت ہوگی۔

وہ اپنی پسند کا کھانا کھاسکتے ہیں۔ گورنر نے نان ویج کچن میں گندگی دیکھ کر تشویش ظاہر کی تھی۔ ستیندر داس ویدانت مہاراج نے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں ایسا ہی کیا جائے گا۔ مہامنڈیشور وشنوداس نے بھی یونیورسٹی کے فیصلہ کی ستائش کی۔