سوشیل میڈیا

یش دیال نے لیا یو ٹرن، کہا میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں تمام کمیونٹیز کا احترام کرتا ہوں اور یہ تصویر میری حقیقی ذہنیت کو ظاہر نہیں کرتی۔ شکریہ."

نئی دہلی: اتر پردیش کے تیز گیند باز یش دیال نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ انہوں نے اسلام یا مسلم مخالف کوئی پوسٹ نہیں کیا اور وہ تمام کمیونٹیز کا یکساں احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
راشد خان نے پرپل کیاپ پر قبضہ جمالیا
میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں: ہاردک پانڈیا
کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر
آئی پی ایل 2023: گجرات ٹائٹنز۔ چینائی سپر کنگز میاچ کے ٹکٹس دستیاب

یش کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج ایک اسلام مخالف پوسٹ شیئر کیا گیا تھا جسے کچھ ہی دیر میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ پوسٹ ڈیلیٹ ہونے کے بعد یش کے اکاؤنٹ سے ایک اور پوسٹ ہوا جس میں معذرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پوسٹ غلطی سے شیئر ہوگیا تھا۔

دونوں پیغامات کو حذف کرنے کے بعد، یش نے ایک بیان میں کہا، "آج میرے انسٹاگرام پر دو اسٹوری پوسٹ کی گئیں۔ ان میں سے کوئی بھی میں نے پوسٹ نہیں کی۔ میں نے اس معاملے کی اطلاع حکام کو دے دی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میرا اکاؤنٹ کوئی اور استعمال کر رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں تمام کمیونٹیز کا احترام کرتا ہوں اور یہ تصویر میری حقیقی ذہنیت کو ظاہر نہیں کرتی۔ شکریہ.”

یش دیال، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اتر پردیش کے لیے 17 فرسٹ کلاس، 14 لسٹ-اے اور 35 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔