تلنگانہ
ٹرینڈنگ

بی جے پی امیدوار ڈی اروند کو مسلم خواتین کی برہمی کاسامنا (ویڈیو وائرل)

ایک برقعہ پوش خاتون نے ان سے سوالات کئے جس پر اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ووٹ ڈالتے توڈالو نہیں ڈالتے تو مت ڈالو، اس پر برہم مسلم خاتون جو دیگر مسلم خواتین کے ساتھ وہاں کھڑی تھی کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ وہ ان کو ووٹ نہیں ڈالیں گی۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے بی جے پی امیدوار دھرماپوری اروند کو مسلم خواتین کی برہمی کاسامنا کرناپڑا۔وہ انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر مینڈوارمنڈل پہنچے تھے جہاں خواتین نے ان کو روک دیا۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
یامنی جادھو نے ممبئی میں برقعے تقسیم کرنے کی مدافعت کی
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

اس موقع پر ایک برقعہ پوش خاتون نے ان سے سوالات کئے جس پر اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ووٹ ڈالتے توڈالو نہیں ڈالتے تو مت ڈالو، اس پر برہم مسلم خاتون جو دیگر مسلم خواتین کے ساتھ وہاں کھڑی تھی کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ وہ ان کو ووٹ نہیں ڈالیں گی۔

خواتین کی برہمی کو دیکھ کر اروند وہاں سے جانے لگے۔اسی دوران ان کے حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔اروند کی روانگی کے بعد بھی مسلم خواتین نے ان پر برہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔اس واقعہ کی ویڈیوزسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔