دہلی

بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ”الیکٹورل بانڈس اسکام“ کے ذریعہ بی جے پی نے 8200 کروڑ روپے اکٹھا کرلئے۔

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے دن کہا کہ اسے محکمہ انکم ٹیکس کی تازہ نوٹس ملی ہے جس میں اسے 1823.08 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی حکومت افشاء اور فراڈ کے بغیر امتحان منعقد نہیں کرسکتی: کھرگے
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس

کانگریس نے برسراقتدار بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن پارٹی کو مالی لحاظ سے مفلوج کرنے کے لئے ”ٹیکس دہشت گردی“ پر اتر آئی ہے۔

اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس کے خازن اجئے ماکن نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی انکم ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو چاہئے کہ ایسی خلاف ورزیوں کے لئے وہ بھگوا جماعت سے 4600 کروڑ روپے کا مطالبہ کرے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ”الیکٹورل بانڈس اسکام“ کے ذریعہ بی جے پی نے 8200 کروڑ روپے اکٹھا کرلئے۔ اس نے اس کے لئے ”پری پیڈ‘ پوسٹ پیڈ‘ پوسٹ ریڈ برائب اور شیل کمپنیوں“ کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔ کوششیں کی جارہی ہیں کہ کانگریس کو مالی طورپر مفلوج کردیا جائے لیکن ہم جھکنے والے نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے کانگریس کی مہم جاری رہے گی۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم ایسی نوٹسوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہم مزید جارحانہ رویہ اختیار کریں گے اور پوری قوت سے الیکشن لڑیں گے۔ اجئے ماکن نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور دیگر ہم خیال جماعتوں کو محکمہ انکم ٹیکس چن چن کر نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس کو بی جے پی کی محاذی تنظیم قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس محکمہ انکم ٹیکس کی ڈیمانڈ نوٹسوں کے خلاف عنقریب سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔

a3w
a3w