حیدرآباد

بی جے پی لیڈر راجہ سنگھ کا انتباہ – ’’ہولی کی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے‘‘

حیدرآباد (آئی اے این ایس) تلنگانہ پولیس نے حیدرآباد اور سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں امن وامان کی برقراری کیلئے ہولی تقاریب پر کچھ پابندیاں عائد کردی ہیں جس پر بی جے پی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا اور الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت، ہندوؤں کے تہواروں کے جشن پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا

پولیس نے حیدرآباد میں عام سڑکوں، عوامی مقامات اور جگہوں پر ہولی نہ منانے والے افراد اور گاڑیوں پر رنگ یا رنگ آمیز پانی ڈالنے کو ممنوع قرار دیاہے۔ اس سلسلہ میں سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند اور کمشنر سائبر آباد اویناش موہنتی نے حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوے علیحدہ علیحدہ اعلامیہ جاری کئے ہیں۔

پولیس کمشنرس نے دونوں کمشنریٹ کے حدود میں نظم وضبط کو برقرار رکھنے اور عوام کو تکالیف، خطرات سے بچانے کیلئے محلہ جات اور عوامی مقامات پر گروپ کی شکل میں دو پہیہ والی گاڑیوں اور دیگر وہیکلس کی نقل وحرکت پر بھی امتناع عائد کردیا ہے۔

یہ احکام حیدرآباد میں 13مارچ کی صبح6بجے سے 15 مارچ کی صبح6بجے تک نافذ العمل رہیں گے جبکہ سائبر آباد میں ان احکام کا اطلاق14 مارچ کی صبح6بجے سے 15 مارچ کی صبح 6بجے تک رہے گا۔ان پولیس کمشنرس نے کہا کہ اگر کوئی شخص، احکام کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس دوران بی جے پی نے حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس کمشنرس کی جانب سے جاری کردہ امتاعی احکام پر کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو9واں نظام قرار دیا۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ ”آیا آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ہولی کیسے منائیں؟“ رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل نے کہا کہ حکومت نے مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان کے دوران ان کی سرگرمیوں پر کوئی روک نہیں لگائی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت، ہندو وں کے فیسٹیولس کا جشن منانے پر تحدیدات عائد کررہی ہے۔ بی جے پی قائد نے سوال کیا کہ کانگریس حکومت نے مسلمانوں کو گھروں میں نماز پڑھنے اور سڑکوں پر نہ نکلنے کے احکام کیوں جاری نہیں کئے؟۔