کرناٹک

بی جے پی کرناٹک قانون ساز کونسل میں نئے لیڈر کی تلاش میں

بی جے پی کرناٹک قانون ساز کونسل میں ایک پرجوش لیڈر کی تلاش میں ہے جو نہ صرف حکمراں کانگریس حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کر سکے بلکہ اس کا مؤثر طریقے سے مقابلہ بھی کر سکے۔

بنگلورو:کرناٹک پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستی قانون ساز کونسل میں پارٹی کے رہنما کے سری نواس پجاری کے ایم پی منتخب ہونے کے بعد پارٹی اب ان کے جانشین کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
ودھان سودھا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص

بی جے پی کرناٹک قانون ساز کونسل میں ایک پرجوش لیڈر کی تلاش میں ہے جو نہ صرف حکمراں کانگریس حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کر سکے بلکہ اس کا مؤثر طریقے سے مقابلہ بھی کر سکے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایسے لیڈروں میں سی ٹی روی، آر۔ اشوک اور این۔ روی کمار کا نام دعویداروں کی فہرست میں ہے۔ یہ قیاس آرائی بھی کی جا رہی ہے کہ مسٹر روی یا مسٹر اشوک کے انتخاب کی گنجائش بہت کم ہے۔

وہیں پسماندہ طبقے کا پس منظر رکھنے والے مسٹر کمار کا سنگھ پریوار سے مضبوط رشتوں کو دیکھتے ہوئے پلڑا بھاری لگتا ہے۔ کونسل میں بی جے پی کے چیف وہپ کے طور پر ان کی کارکردگی اور ان کے بااثر رابطے ان کے دعوے کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے حکمت عملی ساز کسی ایک کمیونٹی سے توجہ ہٹانے کے لیے اپنی قیادت کو متنوع بنانے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ اس لیے پارٹی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

a3w
a3w