تلنگانہ
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کا دورہ امریکہ
بنڈی سنجے این آر آئیز کی تنظیموں کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ تلگو ریاستوں سے سیاست، سنیما، آرٹ، ادب، ڈرامہ، طب اور کاروبار کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے ان کی ملاقات ہوگی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری، کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ وہ 10 دن تک امریکہ میں قیام کریں گے۔ یکم ستمبر کو بنڈی سنجے امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے۔
وہ2 ستمبر کو اٹلانٹا کے گیس ساؤتھ کنونشن سنٹرمیں امریکن پروگریسو تلگوایسوسی ایشن (اے پی اے) کی 15ویں یوم تاسیس سے خطاب کریں گے۔واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، نیو جرسی، ڈالاس سمیت کئی ریاستوں میں بنڈی سنجے کے دورہ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
بنڈی سنجے این آر آئیز کی تنظیموں کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ تلگو ریاستوں سے سیاست، سنیما، آرٹ، ادب، ڈرامہ، طب اور کاروبار کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے ان کی ملاقات ہوگی۔