کھیل

بدقسمتی سے ہم آئی پی ایل ٹائٹل نہیں جیت پائے : ڈیویلرس

ممبئی انڈینز اور چینائی سوپر کنگز آئی پی ایل کی تاریخ کی 2 سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں۔ ممبئی انڈینس نے یہ ٹورنامنٹ سب سے زیادہ 5 بار جیتا ہے جبکہ چینائی سوپر کنگز نے 4 بار یہ خطاب جیتا ہے۔

جوہانسبرگ: ممبئی انڈینز اور چینائی سوپر کنگز آئی پی ایل کی تاریخ کی 2 سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں۔ ممبئی انڈینس نے یہ ٹورنامنٹ سب سے زیادہ 5 بار جیتا ہے جبکہ چینائی سوپر کنگز نے 4 بار یہ خطاب جیتا ہے۔

اس کے علاوہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ ٹورنامنٹ 2 بار جیتا ہے جبکہ راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد ایک ایک مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلور، پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلس جیسی ٹیمیں اب تک آئی پی ایل کا خطاب جیتنے میں ناکام رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق تجربہ کار کھلاڑی اور طویل عرصہ سے رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کا حصہ رہنے والے اے بی ڈیویلرس نے اس ٹیم کے آئی پی ایل ٹائٹل نہ جیتنے پر بڑا بیان دیا ہے۔ ڈیویلرس نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور نے اب تک آئی پی ایل کا ٹائٹل نہیں جیتاہے لیکن جب بھی یہ ٹیم ایک بار آئی پی ایل جیتے گی اس کے فوراً بعد وہ 2-3 بار چمپئن بن جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم اس کے باو جود یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل نہیں جیت پائے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 کا آکشن 23 دسمبر کو منعقد ہوناہے۔ یہ نیلامی کوچی میں منعقد کی جائے گی۔

اس سے پہلے تمام ٹیموں کو 15 نومبر تک بی سی سی آئی کو برقرار رکھنے اور جاری کیے گئے کھلاڑیوں کی اپنی متعلقہ فہرست پیش کرنی تھی۔ تمام ٹیموں نے مقررہ تاریخ تک بی سی سی آئی کو برقرار رکھنے اور جاری کیے گئے کھلاڑیوں کی اپنی متعلقہ فہرست پیش کردی ہے۔

ممبئی انڈینز نے کیرون پولارڈ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو رہا کیاہے جبکہ چینائی سوپر کنگز نے ڈوین براوو جیسے سینئر کھلاڑیوں کو رہا کیا ہے۔ تاہم چینائی سوپر کنگز نے آل راونڈر رویندر جڈیجہ کو ٹیم میں برقرار رکھاہے۔