آندھراپردیش

بی جے پی نے ٹی ڈی پی سربراہ نائیڈو کو این ڈی اے کنوینر کے عہدہ کی پیشکش کی

ٹی ڈی پی سربراہ نے سنگھ کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات کریں گے اور 48 گھنٹوں کے اندر اپنا فیصلہ بتائیں گے۔

وجے واڑہ: ایک اہم سیاسی پیشرفت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے کنوینر کے عہدہ کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

بی جے پی کے آندھرا پردیش کے انتخابی انچارج سدھارتھ ناتھ سنگھ نے مسٹر نائیڈو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں این ڈی اے کنوینر کے عہدہ کی پیشکش کرنے کا پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا، ٹی ڈی پی ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی ڈی پی سربراہ نے مسٹر سنگھ کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات کریں گے اور 48 گھنٹوں کے اندر اپنا فیصلہ بتائیں گے۔ مسٹر نائیڈو کی قیادت میں ٹی ڈی پی۔بی جے پی۔جے ایس پی اتحاد نے ریاست میں 23 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔