حیدرآباد
پرانے شہر کے دائرہ میر مومن میں کالے جادو کا سامان برآمد، عوام میں خوف و تشویش (ویڈیو وائرل)
پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ممکنہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا یہ واقعی کالے جادو کی کارروائی تھی یا کوئی اور معاملہ ہے۔
حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقہ سلطان شاہی کے دائرہ میر مومن میں قبر کے قریب کچھ پراسرار اشیاء کی برآمدگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مبینہ طور پر ان اشیاء میں شیشے کی بوتلوں میں خواتین کی تصویریں اور دیگر اجزاء موجود تھے، جو کالے جادو کی نشاندہی کرتے ہیں۔
جیسے ہی یہ اطلاع عام ہوگئی مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چارمینار حلقہ کے ایم ایل اے میر ذوالفقار علی موقع پر پہنچ گئے اور قبرستان کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا اور عوام میں بڑھتے ہوئے خوف کے پیشِ نظر اس معاملہ کی جلد از جلد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ممکنہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا یہ واقعی کالے جادو کی کارروائی تھی یا کوئی اور معاملہ ہے۔