ایشیاء

پاکستان میں ملک مخالف سرگرمیوں کے پیش نظر 106سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر اب تک 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی درخواست پر فرقہ وارانہ، ملک دشمن، دہشت گردی اور اسلام مخالف سرگرمیوں کو فروغ دینے والے 100 سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کیرالا میں زائد از 20 ہزار افراد آن لائن دھوکہ دہی کا شکار۔ 201 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم سے محروم
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
قازقستان نے امریکی حکومت کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا
کشمیر میں دہشت گرد کی 6 دکانات ضبط: این آئی اے
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

یہ اطلاع چہارشنبہ کو دیتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر اب تک 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ افسران نے بتایا کہ یہ قدم رجدھانی پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پرویژنل وائلنٹ ایکسٹریمزم یونٹ (پی وی ای) کے نتیجے میں اٹھایا گیا ہے۔

عہدیداروں نے کہا ’’پی وی ای فرقہ پرستی، ملک دشمنی، دہشت گردی اور اسلام مخالف سمیت مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث شخص کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پی وی ای نے 203 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی – 164 ٹویٹر، 38 فیس بک اور ایک یوٹیوب، جن میں سے اب تک 106 کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے اسکرین شاٹس اور تفصیلات کے ساتھ ہر اکاؤنٹ کو بندکرنے کے لیے انسداد دہشت گردی محکمہ کی جانب سے ایف آئی اے کو الگ الگ درخواستیں ارسال کی گئی تھیں۔

a3w
a3w