جرائم و حادثات

ناگول پولیس اسٹیشن حدود میں خاتون کی لاش برآمد

خاتون کی لاش انتہائی خراب حالت میں برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو کتوں نے نوچ رکھا تھا۔

حیدرآباد: ناگول پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کی لاش انتہائی خراب حالت میں برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو کتوں نے نوچ رکھا تھا۔

تھٹی انارم کے قریب چہل قدمی کرنے والے افراد نے خاتون کی لاش کو انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت مَنگمّا کے طور پر ہوئی ہے، جو او یو مَنکیشور نگر علاقے کی رہنے والی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 28 ستمبر کو مَنگمّا کی گمشدگی کی شکایت درج کی گئی تھی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تاہم موت کی اصل وجہ اور واقعے کی مکمل تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوں گی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔