یوروپ

جھوٹ بولنے کی سزا، بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند

اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی بورس جانسن سے متعلق ویلج کمیٹی رپورٹ پر مُہر لگا دی، پارٹی گیٹ رپورٹ کے حق میں 254 ارکان نے ووٹ دیا۔

لندن: جھوٹ بولنے پر سابق وزیر اعظم بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، ان کا خصوصی پاس بھی منسوخ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل

برطانوی میڈیا کے مطابق اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی بورس جانسن سے متعلق ویلج کمیٹی رپورٹ پر مُہر لگا دی، پارٹی گیٹ رپورٹ کے حق میں 254 ارکان نے ووٹ دیا۔

صرف 7 ممبران پارلیمنٹ نے استحقاق کمیٹی کے نتائج کے خلاف ووٹ دیا۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بورس جانسن نے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑنے کے بعد ایک سال کے دوران پیش آنے والے واقعات میں پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا۔

ارکان پارلیمنٹ نے بورس جانسن کے خلاف پابندیوں کی توثیق کی، جو کمیٹی کی طرف سے تجویز کی گئی تھی، جس میں ان پر پارلیمنٹ تک رسائی کا پاس رکھنے پر پابندی بھی شامل ہے، جو عام طور پر سابق ارکان پارلیمنٹ کو دستیاب ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بورس جانسن کے حلقے میں 20 جولائی کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔