حیدرآباد میٹرو قرض کے معاملے پر وزیرِ ریلوے سے بات چیت مثبت رہی: ریونت ریڈی
تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی) سے حیدرآباد میٹرو کے لیے قرض لینے کے سلسلے میں وزیر ریلوے اشونی ویشنو کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔
نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی) سے حیدرآباد میٹرو کے لیے قرض لینے کے سلسلے میں وزیر ریلوے اشونی ویشنو کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔
وزیرِ اعلیٰ نے پیر کی رات نئی دہلی میں اشونی ویشنو اور مرکزی وزیرِ کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میٹرو پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت سے متعلق بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ ریلوے کے ساتھ گفتگو حوصلہ افزا رہی اور بتایا کہ منگل کی صبح مرکزی وزیرِ ہاؤسنگ و شہری امور منول لال کھٹر کے ساتھ مزید بات چیت ہوگی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر کھٹر کے ساتھ میٹنگ میں حیدرآباد میٹرو پروجیکٹ سے متعلق امور اور ضروری مالی معاونت حاصل کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔