جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

بریکنگ: اولڈ ایم ایل اے کوارٹرز کے قریب آٹو پر درخت گرپڑا، ڈرائیور ہلاک

درخت ٹھیک اس آٹو پر گرا جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور کی برسرموقع موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی اور موقع کا جائزہ لینے کے بعد جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو وہاں طلب کرلیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے اولڈ ایم ایل اے کوارٹرز کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہفتہ کی دوپہر اولڈ ایم ایل اے کوارٹرز روڈ اچانک ایک درخت گر پڑا۔ اس دوران ایک آٹو رکشا وہاں سے گذررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

درخت ٹھیک اس آٹو پر گرا جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور کی برسرموقع موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی اور موقع کا جائزہ لینے کے بعد جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو وہاں طلب کرلیا۔

یہ سڑک ہمیشہ مصروف رہتی ہے اور حادثہ کے نتیجہ میں اس سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

جی ایچ ایم سی کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر درخت کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے آٹو ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

a3w
a3w