حیدرآباد

حیدرآباد: پب کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا

پولیس کے مطابق، منگل کی شام سوشل میڈیا انفلونسر مینل اپنی ماں اور بہن کے ساتھ اس پب پر گئی تھی۔ وہاں انہیں ایسی ڈرنکس کا بل دیا گیا جو انہوں نے آرڈر نہیں کی تھیں اور پب کے عملے نے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع ایک پب کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء حیدرآباد میں طبی کیمپ کا انعقاد

پولیس کے مطابق، منگل کی شام سوشل میڈیا انفلونسر مینل اپنی ماں اور بہن کے ساتھ اس پب پر گئی تھی۔ وہاں انہیں ایسی ڈرنکس کا بل دیا گیا جو انہوں نے آرڈر نہیں کی تھیں اور پب کے عملے نے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس پر مینل نے عملے کو اس بات کا اعتراض کیا، جس کے بعد عملے نے لائٹس بند کر دیں اور مینل کی ماں اور بہن پر حملہ کر دیا۔

مینل نے اس واقعہ کی شکایت جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں درج کروائی، شکایت کی بنیاد پر پولیس نے پب کے عملے کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔