تلنگانہ
بی آر ایس ایم ایل سی کویتا امریکہ روانہ
کویتا اپنے بڑے بیٹے آدتیہ اور چھوٹے بیٹے آرین کے ساتھ 15 دنوں کے امریکہ دورہ پر گئی ہیں۔ انہیں شمس آباد ایئرپورٹ پر ان کے شوہر انل، خاندان کے دیگر اراکین اور تلنگانہ جاگروتی کے رہنماؤں نے وداع کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا اپنے چھوٹے بیٹے آرین کو امریکی کالج میں داخل کروانے کے لیے امریکہ روانہ ہوگئی ہیں۔
کویتا اپنے بڑے بیٹے آدتیہ اور چھوٹے بیٹے آرین کے ساتھ 15 دنوں کے امریکہ دورہ پر گئی ہیں۔ انہیں شمس آباد ایئرپورٹ پر ان کے شوہر انل، خاندان کے دیگر اراکین اور تلنگانہ جاگروتی کے رہنماؤں نے وداع کیا۔
کویتا یکم ستمبر کو حیدرآباد واپس ہوں گی۔