بی آرایس کا انوکھااحتجاج۔ ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اورسیاہ شرٹس پہن کراسمبلی وکونسل پہنچے
اس واقعہ میں ملوث کسانوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے لگاچرلہ گاوں کے کسانوں کو گرفتارکرنے کے واقعہ کے خلاف علامتی طورپراپنے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اورسیاہ شرٹس پہن کر ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے لیڈران، اسمبلی اورکونسل پہنچے۔
اسمبلی کے سرمائی سیشن کے تیسرے دن یہ انوکھااحتجاج، لگاچرلہ کے کسانوں کی حمایت میں کیاگیا۔فارما ولیج کے قیام کیلئے کسانوں سے رائے حاصل کرنے کیلئے پہنچے کلکٹر اوردیگر عہدیداروں پر اس گاوں کے کسانوں نے حملہ کیاتھا۔
اس واقعہ میں ملوث کسانوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
ایک کسان کی صحت کی خرابی پراس کو ہتھکڑی لگاکراسپتال منتقل کرنے کی تصویر کے سامنے آنے کے بعد بی آرایس نے شدید برہمی کااظہار کیا تھا اورآج بی آرایس کے لیڈران اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگائے اورسیاہ شرٹس پہنے اسمبلی وکونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے۔
انہوں نے کسانوں سے انصاف اور ان گرفتار کسانوں کو فوری رہا کرنے کامطالبہ کیا۔