ملک بھر کے 26 اسمبلی حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات
ملک میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ہماچل پردیش، گجرات اور اتر پردیش سمیت 13 ریاستوں کے 26 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ہوں گے۔
نئی دہلی: ملک میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ہماچل پردیش، گجرات اور اتر پردیش سمیت 13 ریاستوں کے 26 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ہوں گے۔
ہفتہ کو یہاں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ملک بھر میں 26 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔ ان علاقوں میں ووٹنگ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ہوگی۔
یہ اسمبلی حلقے 13 ریاستوں میں ہیں۔ ان میں ہماچل پردیش کی چھ، گجرات کی پانچ، اتر پردیش کی چار، مغربی بنگال کی دو اور ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، تریپورہ، تلنگانہ، راجستھان، کرناٹک، بہار اور تمل ناڈو کی ایک ایک اسمبلی سیٹ شامل ہے۔
بہار کے اگیان اسمبلی حلقہ، گجرات کے وجاپور، کھم بھاٹ، واگھودیا، مناودر اور پربند اسمبلی حلقے، ہریانہ کا کرنال اسمبلی حلقہ، جھارکھنڈ کا گانڈے اسمبلی حلقہ، مہاراشٹر کا اکولہ مغربی اسمبلی حلقہ، تریپورہ کا رام نگر اسمبلی حلقہ، اترپردیش کا دادرول، لکھنؤ ایسٹ، گینساری اور دودھی اسمبلی حلقہ اسمبلی حلقہ، مغربی بنگال کے بھگوال گولا اور بارانگر اسمبلی حلقے، تلنگانہ کے سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقے، ہماچل پردیش کے دھرم شالہ، لاہیل اسپتی، سوجن پور، برسر، گگریٹ اور کٹلھار اسمبلی حلقے، راجستھان کے بگیڈورا اسمبلی حلقے ، کرناٹک کے شوراپور اسمبلی حلقہ اور تمل ناڈو کے ویناانکوڈ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔