قانونی مشاورتی کالم

کیا شادی سے پہلے رسم توڑا جاسکتا ہے

آپ کی خوبصورت ‘ تعلیمیافتہ اور دیندار لڑکی کا رشتہ طئے ہوا۔ لڑکا امریکہ کا شہری ہے جبکہ والدین حیدرآباد میں رہتے ہیں۔ رشتہ کی بات ہوئی۔

جواب:- آپ کے نام اور محلہ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا جارہا ہے اور یہ آپ کی خواہش کے احترام میں ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کا بل ساقط
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

آپ کی خوبصورت ‘ تعلیمیافتہ اور دیندار لڑکی کا رشتہ طئے ہوا۔ لڑکا امریکہ کا شہری ہے جبکہ والدین حیدرآباد میں رہتے ہیں۔ رشتہ کی بات ہوئی۔

ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ ہمیں صرف شادی کی جلدی ہے ۔ پھر بھی آپ لوگوں نے ان کی خواہش کا احترام کیا اور شادی سے پہلے کی رسم ادا کی گئی اور انگشتری کا تبادلہ ہوا اور شاندار پیمانہ پر آپ لوگوں نے دعوت کی۔

شادی کے لئے ایک ماہ کا وقت مقرر ہوا تاہم تاریخ نہیں دی گئی۔ دریں اثناء اس بات کا علم ہوا کہ لڑکا پہلے ہی شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ یہ حقیقت آپ سے چھپائی گئی۔

اس حقیقت کے افشاء ہونے کے بعد آپ نے بجا طور پر رسم توڑ دیا۔ بہت اچھا کیا۔

اس عمل سے آپ کی لڑکی کی شادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو آپ یقینی طور پر کہہ سکتی ہیں کہ ہم نے اپنی طرف سے رشتہ توڑ دیا کیوں کہ وہ لوگ ہمیں دھوکہ دے کر ہماری لڑکی کی زندگی برباد کردینا چاہتے تھے۔

اس میں کوئی شرم کی بات نہیں۔ اگر آپ چاہتے تو ان لوگوں کے خلاف دھوکہ دینے کی کوشش کا F.I.R جاری کرواسکتے تھے۔ خیر جو بھی ہوا بہت اچھا ہوا۔

a3w
a3w