حیدرآباد

پرائیوٹ ٹراویلس کی 10 بسوں کیخلاف مقدمہ

نامناسب دستاویزات اور قواعد کی خلاف ورزی پر 10بسوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ بسیں معیارات پر عمل کریں بصورت دیگر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

حیدرآباد: آر ٹی اے حکام نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ سنکرانتی کے پیش نظر، حکام نے مسافروں کی حفاظت کے لیے حیدرآباد کے حیات نگر میں پرائیویٹ ٹراویلس کی گاڑیوں کی تلاشی کا کام کیا۔

متعلقہ خبریں
مساجد کے لاوڈ اسپیکر کا معاملہ ایک بار پھر بمبئی ہائی کورٹ پہنچا
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی

آرٹی اے حکام نے اے پی کے وجئے واڑہ جانے والی بسوں کی تلاشی لی۔ اس موقع پر نامناسب دستاویزات اور قواعد کی خلاف ورزی پر 10بسوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ بسیں معیارات پر عمل کریں بصورت دیگر مقدمات درج کیے جائیں گے۔