کرناٹک

منگلورو میں پی ایف آئی اور محاذی تنظیموں کے 12دفاتر مہربند

پولیس ذرائع نے کہا کہ پی ایف آئی کے 10دفاتر، کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے دفتر اور تنظیم کے انفارمیشن اینڈ امپاورمنٹ دفتر کو چہارشنبہ کی شام مہربند کردیا گیا۔

منگلورو: پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر مرکز کے امتناع کے بعد منگلورو سٹی پولیس نے شہر میں اس کے اور اس کی معاون تنظیموں کے 12 دفاتر کو مہربند کردیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ پی ایف آئی کے 10دفاتر، کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے دفتر اور تنظیم کے انفارمیشن اینڈ امپاورمنٹ دفتر کو چہارشنبہ کی شام مہربند کردیا گیا۔

قصبہ بینگرے، چوکابیٹو، کٹی پلہ، آدور، کنی پاڑو، کے سی رو،، انولی، ملور، نیلیکائی روڈ اور کدرولی میں واقع پی ایف آئی کے دفاتر کو مہربند کیاگیا۔ بندر کی عزیز الدین روڈ پر واقع سی ایف آئی کا دفتر اور راؤ اینڈ راؤ سرکل پر انفارمیشن اینڈ امپاورمنٹ دفتر کو بھی مہر بند کردیا گیا۔

a3w
a3w