تلنگانہ

مرکز کے جانبدارانہ فیصلے‘ ریاست کروڑہا روپے کے فنڈ سے محروم: ہریش راؤ

وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے جانب دارانہ فیصلوں کی وجہ سے ریاست کو کروڑہا روپے کے فنڈز سے محروم ہونا پڑا ہے۔

حیدرآباد: وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے جانب دارانہ فیصلوں کی وجہ سے ریاست کو کروڑہا روپے کے فنڈز سے محروم ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع

منگل کو ٹی ٹی سی بھون میں ٹی ایس یو ٹی ایف سدی پیٹ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے زیراہتمام ٹیچر نرنجن کی یادگار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے نرنجن کے ارکان خاندان کو 6 لاکھ روپئے کا ویلفیر فنڈ چیک حوالہ کیا۔

ہریش راو نے کہا کہ ملک میں کسی بھی ریاستی حکومت نے تدریسی عملے کو 71 فیصد فٹنس نہیں دیا تاہم تلنگانہ حکومت نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو عنقریب   نئے پی آر سی کا اعلان کریں گے۔