آندھراپردیش

چندرابابو کے ریمانڈ میں یکم نومبر تک توسیع

اے سی بی کورٹ نے آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے، جنہیں وجئے واڑہ اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: اے سی بی کورٹ نے آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے، جنہیں وجئے واڑہ اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
دھوکہ دہی کے الزام میں ٹی ڈی پی قائد کا فرزند گرفتار
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ان کاریمانڈ آج ختم ہو اجس کے بعد جیل حکام نے چندرا بابو کو ورچول طریقہ کار کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا۔ بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ میں یکم نومبر تک توسیع کردی۔

چندرا بابو نے اس موقع پر جیل میں ان کی سیکوریٹی پر شکوک و شبہات کا عدالت سے اظہار کیا جس پر جج نے مشورہ دیا کہ وہ تحریری طورپر اس بات سے عدالت کو واقف کروائیں۔

ساتھ ہی جج نے جیل حکام کو حکم دیا کہ وہ چندرا بابو کا لکھا ہوا خط ان کے حوالے کریں۔ اس موقع پر جج نے چندرا بابو کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اورانہیں میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا ۔