کھیل

چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

کپتان روتوراج گائیکواڑ کی ناٹ آؤٹ (42) کی صبر آزما اننگز اور سمرجیت سنگھ اور تشار دیشپانڈے کی عمدہ گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 61ویں میچ میں راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے اتوار کو شکست دے دی۔

چنئی: کپتان روتوراج گائیکواڑ کی ناٹ آؤٹ (42) کی صبر آزما اننگز اور سمرجیت سنگھ اور تشار دیشپانڈے کی عمدہ گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 61ویں میچ میں راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے اتوار کو شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی چنئی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو
یہ مہندرسنگھ دھونی کا نیا اوتار ہے: منجریکر
مہندرسنگھ دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا: شاستری
آئی پی ایل 2023: گجرات ٹائٹنز۔ چینائی سپر کنگز میاچ کے ٹکٹس دستیاب

142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی سپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے اوور میں آر اشون اپنی ہی گیند پر کیچ ہو گئے اور 18 کے اسکور پر راچن رویندرا (27) کو آؤٹ کر کے راجستھان کو پہلی کامیابی دلائی۔

گیندیں آٹھویں اوور میں یوزویندر چہل نے ڈیرل مچل کو 13 گیندوں پر 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ معین علی (10)، شیوم دوبے (18) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجہ (5) کو 16ویں اوور میں میدان میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔

رتوراج گائیکواڑ نے کپتانی کی اننگز کھیلتے ہوئے 41 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ (42) رنز بنائے۔ سمیر رضوی آٹھ گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی نے 18.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 145 رنز بنائے اور میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔

راجستھان کی جانب سے روی اشون نے دو وکٹ لیے۔ ناندرے برجر اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ریان پراگ ناٹ آؤٹ (47) اور دھرو جورل (28) کی بنیاد پر راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 46 رنز جوڑے۔

ساتویں اوور میں سمرجیت سنگھ نے یشسوی جیسوال کو رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر چنئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ جیسوال نے 21 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 24 رنز بنائے۔ اس کے بعد نویں اوور میں سمرجیت سنگھ نے جوس بٹلر کو بھی پویلین بھیج دیا۔

بٹلر نے 25 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ کپتان سنجو سیمسن (15) اور دھرو جریل (28) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جورل نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

ریان پراگ نے 35 گیندوں میں سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ اننگز (47) اسکور کی، جس میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل تھے۔ راجستھان نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 141 رن بنائے۔

چنئی کی جانب سے سمرجیت سنگھ نے تین وکٹ لیے۔ تشار دیش پانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

a3w
a3w