
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 28مارچ کو تلنگانہ کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
تمل ناڈو سے بہار، کرناٹک، مراٹھواڑہ، ودربھ اور مدھیہ پردیش تک ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے جس کے پیش نظر کئی مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ متحدہ اضلاع ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔ 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔