حیدرآباد

حیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد سے چھتیس گڑھ کی لڑکی لاپتہ

حیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد کے مدناپلی علاقہ میں ایک 19 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور خاندان روزگار کی غرض سے شمس آباد منڈل کے مدن پلی علاقہ میں مقیم ہے اور یہاں مزدوری کرکے گزر بسر کر رہا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد کے مدناپلی علاقہ میں ایک 19 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور خاندان روزگار کی غرض سے شمس آباد منڈل کے مدن پلی علاقہ میں مقیم ہے اور یہاں مزدوری کرکے گزر بسر کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ


پیر کے روز حسبِ معمول گھر کے تمام افراد مزدوری کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ ان کی بیٹی ہیم کماری (عمر 19 سال) گھر پر اکیلی موجود تھی۔ شام کو جب وہ واپس لوٹے تو وہ لڑکی گھر میں موجود نہیں تھی۔


گھر والوں نے اُسے تلاش کرتے ہوئے آس پاس کے علاقوں میں رات دیر تک ڈھونڈا، مگر کوئی سراغ نہیں ملا۔ آخرکار منگل کی صبح وہ شمس آباد پولیس اسٹیشن پہنچے اور شکایت درج کروائی۔


پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ لڑکی کی پراسرار گمشدگی سے مقامی افراد میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔