حیدرآباد

منصف کے سینئر فوٹوجرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کااظہار تعزیت

ایک تعزیتی پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ نصیر صاحب جنہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک مختلف میڈیا اداروں، خصوصاً روزنامہ منصف کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں، فوٹو جرنلزم کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیرالدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

ایک تعزیتی پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ نصیر صاحب جنہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک مختلف میڈیا اداروں، خصوصاً روزنامہ منصف کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں، فوٹو جرنلزم کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ ان کا انتقال صحافت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

چیف منسٹر نے مرحوم کی مغفرت اور سکون قلب کے لیے دعا کی اور ان کے افراد خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔