جرائم و حادثات

سل فون کی چوری کرتا ہوافرضی پولیس کانسٹیبل گرفتار

پولیس کا لباس پہن کر موبائل فون کی چوری کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

حیدرآباد: پولیس کا لباس پہن کر موبائل فون کی چوری کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کڈیم منڈل میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ضلع کریم نگر کا راجو نامی شخص نے پولیس کی وردی میں ایک شخص کے سل فون کی چوری کرلی۔

وہ دوسری جگہ ایسی ہی چوری کی کوشش کررہا تھا کہ مقامی افراد نے اس کو پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ یہ وردی کہاں سے آئی ہے تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی وردی پہن رکھی تھی جو بطور کانسٹیبل کام کر رہا تھا۔