شمالی بھارت

امریکی شہری، فرضی آدھار کارڈ کے ساتھ گرفتار

اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے سنولی سرحد پر جمعرات کو سشستر سیما بل(ایس ایس بی)‘ پولیس اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ چیکنگ میں ایک امریکی شہری کو فرضی بھارتی آدھار کارڈ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

مہاراج گنج: اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے سنولی سرحد پر جمعرات کو سشستر سیما بل(ایس ایس بی)‘ پولیس اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ چیکنگ میں ایک امریکی شہری کو فرضی بھارتی آدھار کارڈ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل

سرکل افسر(سی او)نوتنوا ابھا سنگھ نے کہا کہ امریکی خاتون کولین پاٹرائس لنچ(26) ہندوستان میں غیر قانونی طور سے رہ رہی تھی اور یہاں سے فرضی آدھار کارڈ کی بنیاد پر نیپال جانا چاہتی تھی۔

جب سیکوریٹی فورسس نے سنولی سرحد پر اسے روکا اور اس کے دستاویزات چیک کئے تو انہیں اس کے پاس کے امریکی پاسپورٹ کے ساتھ فرضی آھار کارڈ ملا ہے۔

سرکل افسر نے کہا کہ خاتون کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خاتون ہندوستان میں لمبے عرصہ سے رہ رہی تھی اور کچھ دن قبل ہی اس کا ویزہ غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

آبھا سنگھ نے بتایا کہ جب خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ ہندوستان سوئزرلینڈ سے آئی تھی اور نیپال جارہی تھی۔پولیس اسے جیل بھیجنے کے لئے آگے کی کاروائی کررہی ہے۔