تلنگانہ

سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا کی یاترا جاری

ملو بھٹی وکرامارکا نے مقامی مسائل پر خصوصی توجہ دی اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: عوامی مسائل سے واقفیت اور پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے تلنگانہ سی ایل پی لیڈرملوبھٹی وکرامارکا کی پیپلز مارچ یاترا ضلع رنگاریڈی کے شاد نگر حلقہ میں داخل ہو گئی ہے۔ ریگاڈی چلاکمارری گاؤں میں کانگریس کے کارکنوں نے بھٹی کا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
حلقہ ٹیچرس کا الیکشن: بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی فاتح

 بعد ازاں گاؤں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے پہلے انہوں نے پڑوسی ریاست کرناٹک میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر مقامی افراد کے ساتھ مل کر جشن منایا اور کیک کاٹا۔کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں میں یہاں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

بھٹی وکرامارکا نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے مقامی مسائل پر خصوصی توجہ دی اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے ساتھ ہی الزام لگایا کہ چندرشیکھرراو زیرقیادت بی آرایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے حکومت کے خلاف جدوجہد کا عزم کیا۔